فضل الراحمان اچکزئی کی مخالفت :فاٹا بل تاحال زیرالتوا
سینیٹ کا سیشن بدھ کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی ہو گیا جب کہ قومی اسمبلی کا سیشن جو 19ددسمبر 2017ء کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کیا جا نا تھا فاٹا اصلا حات بل پر حکومتی اتحادیوں مولانا فضل الرحمنٰ اور محمود خان اچکزئی کی مخالفت کی وجہ سے تاحال زیر التوا ہے فاٹاسپریم جرگہ کی وزیر اعظم سے ملاقات میں یہ معاملہ طے نہیں ہو سکا اگرچہ وفاقی وزیر ریاست و سرحدی امور (سیفران) لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے آج فاٹا اصلاحات کا بل قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا اعلان کیا لیکن رات گئے قومی اسمبلی کے جمعرات کے اجلاس کا ایجنڈا جاری ہو گیا ہے جس میں فاٹا اصلاحات بل شامل نہیں ہے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی یقین دہانی کرائی تھی کہ فاٹا اصلاحات بل آج کے اجلاس کے ایجنڈا کا حصہ بنے گا بہر حا ابھی تک صورت حال واضح نہیں لیفٹیننٹ جنرل عبد القادر بلوچ نے مزید کہا ہے کہ 25 میں سے 24 فاٹاسفارشات پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے فاٹا اصلاحات بل اسمبلی میں پیش نہ کرنے پر 8ویں روز بھی احتجاجاواک آئوٹ کیاحکومت کو کورم کے معاملے پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ سپیکر نے انتباہ کیا ہے کہ سیکرٹری کو برطرف کرنے کی قرارداد منظور کر سکتے ہیں۔ اجلاس شروع ہواتووقفہ سوالات شروع ہونے سے قبل ہی اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اپنی نشست پر کھڑے ہو گئے اور انہوںنے نکتہ اعتراض پر کہا کہ ساری فرنٹ قطار خالی پڑی ہے ۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں آج بھی فاٹا کا بل نہیں ہے۔ اسمبلی ایجنڈے کو ٹٹولا مگر فاٹا اصلاحات بل نظر نہیں آیا،اگر جمعرات کو ایوان میں بل آیا تو تمام اپوزیشن جماعتیں اس کی حمایت کریں گی۔ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے حکومت سے استفسار کیا ہے کہ امریکہ کس خدمت کے عوض امداد د یتا ہے ،کوئی وعدہ پورا کیا جاتا ہے یاامداد خیرات میں دیتے ہیں؟ سکوک و یورو بانڈز کے لیے موٹرویز اور جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی کو رہن رکھا گیا ہے۔سینیٹ میں بدھ کو حکومت پاکستان کی طرف سے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران لیے گئے غیر ملکی قرضوں سود اور واپسی کی مدت کی تفصیلات پیش کر دی گئیں چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے بدھ کو سینیٹر سراج الحق کے قومی مردم شماری 2017ء کے طریقہ کار اور اس کے خلاف ہائی کورٹس میں دائر پٹیشنز کے سوال کے جواب کے لئے وزیر شماریات کامران مائیکل کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مردم شماری پر بحث کے موقع پر بھی وہ غیر ملکی دورے پر تھے وہ پارلیمنٹ کے بزنس کو اولیت کیوں نہیں دیتے وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی نے تنازعات کی ثالثی کے متبادل طریقہ کار قانون پر تاحال عملدرآمد نہ ہونے کا نوٹس لے لیا قانون کے نفاذ کے لیے سات ماہ سے سرکاری نوٹیفیکیشن کا اجراء کا انتظار کیا جا رہا ہے چیئرمین سینیٹ نے اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے وزیر اعظم کو وزارت قانون و انصاف کی غفلت کے بارے میں آگاہ کر دیا جبکہ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنے سے حکومت نے بڑا سبق سیکھا ہے سوال یہ ہے کہ دھرنا والوں کو کیسے لاجسٹک سپورٹ ملی خوراک و راشن کیسے ملا دھرنا میں مسلح لوگ شریک تھے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی مداخلت پر بلوچستان کا لاپتہ قوم پرست کارکن راز محمد بھی گھر لوٹ آیا وزیر مملکت امور داخلہ طلال چودھری نے بتایا ہے کہ حکومت نے گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران چار خاندانوں کے افراد کو بازیاب کروایا ہے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ پارلیمینٹ میں رواں ہفتے غیر معمولی سرگرمیوں سے ثابت ہوا ہے کہ جمہوری عمل مضبوط ہو رہا ہے وزیراعظم کو سینیٹ میں آنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں بُدھ کی شام ایوان میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا چیئرمین سینیٹ نے باضابطہ طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پارلیمینٹ میں اہم سرگرمیاں ہوئی ہیں قومی سلامتی کے معاملے پر سینیٹ کا ان کیمرہ اجلاس بھی ہوا ہے حلقہ بندیوں کی آئینی ترمیم بھی منظور ہو گئی۔