اندرا گاندھی 18 ریاستوں پر حکمرانی کرتی تھیں ہمارے پاس 19 ہیں مودی کو کامیابی کا خمار چڑھ گیا
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی گزشتہ روز نئی دہلی میں بی جے پی ہیڈ کوارٹرز میں پارٹی کے گجرات اور مدھیہ پردیش کے الیکشن میں کامیابی پر جذباتی ہو گئے۔ رہنماؤں سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اندرا گاندھی کی 18 ریاستوں پر حکمرانی تھی مگر ہمارے پاس اب 19 ریاستیں ہیں۔ یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی جماعت نے نئی دہلی میں مسند اقتدار پر بیٹھ کر ایسی عظیم الشان کاکردگی دکھائی ہو۔ مودی آر ایس ایس کے ورکر کے طور پر اپنی سیاسی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے اور بتایا کہ لال کرشن ایڈوانی نے ایک گمنام ورکر مودی کی حوصلہ افزائی کی اور اسے پارٹی کی اگلی صفوں میں آنے کا موقع اور حوصلہ دیا۔