جنرل(ر) حمید گل کی بیٹی کا پنجاب حکومت کیخلاف 2ارب ہرجانے کا دعویٰ‘ ہائیکورٹ 2ماہ میں فیصلہ کرے: عدالت عظمیٰ
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں چار سال سے زیر التوا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ حمید گل مرحوم کی بیٹی کا پنجاب حکومت کے خلاف دائر دو ارب روپے ہرجانہ دلوانے کے کیس کا فیصلہ دو ماہ میں کرنے کاحکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ نے عظمی گل کا ہرجانے کا دعویٰ پرنسپل نشست پر منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ٹرانسپورٹ کمپنی کو غیر قانونی طور پر پابندیاں لگا کر بند کیا گیا ہے جو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنانے کے مترادف ہے۔ درخواست گزار نے بتایا کہ نقصان کے ازالے کے لئے ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔ چار سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود دعویٰ پر فیصلہ نہیں کیا جا رہا۔