• news

سندھ ہائی کورٹ: ڈاکٹر عاصم کی تحویل کیخلاف درخواست پر 23 جنوری تک تحریری دلائل طلب

کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی90 روز رینجرز کی تحویل کیخلاف دائر درخواست پر درخواست گزار کے وکیل کو 23 جنوری تک تحریری دلائل پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے ۔بدھ کو ڈاکٹر عاصم کی 90 روز رینجرز کی تحویل کیخلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن