آرمی چیف کے جمہوریت پسند خیالات قابل تحسین ہیں: شاہ اویس نورانی
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی سکرٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی سینٹ میں بریفنگ نے خطرات و خدشات کا خاتمہ کر دیا ہے۔ سپہ سالار کے جمہوریت پسند خیالات قابل تحسین ہیں۔ نئی حلقہ بندیوں کا مسئلہ حل ہونا خوش آئند ہے۔ طاہر القادری شہیدوں کی لاشوں پر سیاست کر رہے ہیں۔ قوم روز روز کے دھرنوں سے تنگ آ چکی ہے۔ سیاستدانوں کے احتساب کا بہترین ذریعہ انتخابات ہیں۔