• news

کلبھوشن سے والدہ اور اہلیہ کی ملاقات 25دسمبر کودفتر خارجہ میں ہو گی طیارے کے ذریعے آئیں گی: ترجمان

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو سے ان کی بیوی اور والدہ کی ملاقات دفتر خارجہ میں 25دسمبر کوکرائی جائے گی۔ ویزا جاری کر دیا گیا ہے اور وہ ہوائی جہاز کے ذریعے پاکستان آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو بھی کریں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ابھی تک کلبھوشن یادیو کو پھانسی دینے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن