سٹیج ڈرامہ ’’مٹھے سودے‘‘ آج سے پیش کیا جائیگا
لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ آفرین اور سنہری خان کا نیا سٹیج ڈرامہ ’’مٹھے سودے‘‘ آج بروز جمعہ 22دسمبر سے شالیمار تھیٹر میں شروع ہو گا۔ دیگر کاسٹ میں ہماعلی، سیمی خان، نور بٹ، سرفراز وکی، مختار چن، وسیم پنوں، اسد مکھڑا، شہزاد شوکی، وقاص قیدو اور طوطی برال شامل ہیں۔ ڈرامے کے پروڈیوسر ملک طارق اور رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں۔ ڈرامے کے پروڈیوسر ملک طارق نے بتایا ہے کہ یہ ڈرامہ کرسمس کے موقع پر خصوصی طور پر بنایا گیا ہے۔ اداکاراؤں نے آئٹم سانگز کے لئے ڈریسز بھی بہت قیمتی تیار کرائے ہیں۔