ہاکی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے میچ آفیشلزکو نظراندازکر دیا گیا
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر ) اگلے سال بھارت میں ہونیوالے ہاکی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے میچ آفیشلز کو نظر انداز کر دیا گیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے امپائر حیدر رسول کو پینل میں شامل کرانے کے لیے اپنا اثرو رسوخ ہی استعمال نہیں کیا۔