• news

بھارت پاکستان پر بم برسا رہا ہے پھر بھی اس کیساتھ چاہتے ہیں :ریاض پیرزادہ

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ قائداعظم گیمز کی تیاریوں میں دن رات مصروف ہیں،بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں میڈلز حاصل کرنیوالے پاکستانی کھلاڑیوں کے کیش انعامات میں اضافہ کر دیا ہے، پی ایس بی کی ایگزیکٹو کمیٹی نے پہلی سپورٹس یونیورسٹی کے قیام کی منظور دیدی ہے، کرکٹ کوچ مکی آرتھر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کہاں سے کہاں لے گئے ہیں جبکہ بھارت پاکستان پر بم برسا رہا ہے ہم پھر بھی اس کیساتھ کھیلنا چاہتے ہیں،بھارت پاکستان کیساتھ کھیلنے سے گھبراتا کیوں ہے؟ جمعرات کو پاکستان سپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے حالات اب پہلے جیسے نہیں ہیں ،ہم پا رلیمنٹ سمیت سب کوایک ایک پائی کا حساب دینے کو تیار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن