ویمن سکواش : اینی، سیوا سنگاری فائنل میں پہنچ گئیں
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) چیف آف دی ایئر سٹاف ویمن سکواش چیمپئن شپ میں ہانگ کانگ کی اینی اواور ملائیشین سیوا سنگاری سبرا مینیئم فائنل میں پہنچ گئیں۔ پہلاسیمی فائنل ہانگ کانگ کی اینی اواورمصر کی رووان ایلاریبی کے درمیان کھیلا گیا۔ اینی او نے46منٹ کے مقابلے کے بعد مقابلہ جیت کر فائنل میں جگہ بنا لی۔دوسرا سیمی فائنل آسٹریلین ریچیل گرینگھم اور ملائیشئن سیواسنگاری سبرا مینیئم کے درمیان کھیلا گیا جس میں سیوا سنگاری نے کامیابی حاصل کی،اس موقع پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ مہمان خصوصی تھے، ان کے ہمراہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر ایئر مارشل شاہد اختر علوی، نائب صدر قمر زمان، سابق ورلڈ چیمپئن جہانگیر خان اور ڈپٹی ڈی جی، پی ایس بی منصور احمد بھی موجود تھے۔