ننکانہ صاحب : پاک گیریژن کالج نے کرکٹ میچ جیت لیا
ننکانہ صاحب (نامہ نگار خصوصی) ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام قائداعظم ڈے سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد ۔ پاک گیریژن کالج کی کرکٹ ٹیم نے فائنل میچ جیت لیا۔ کیپٹن نے مہمان خصوصی ایم پی اے ذوالقرنین ڈوگر سے ٹرافی و انعامات وصول کیے ۔ سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے طلبہ نے شرکت کی۔ ٖڈپٹی کمشنر ننکانہ ملک عبدالوحید کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام قائداعظم ڈے کی خوشی میں ایک ہفتہ کے لیے تمام کھیلوں کے مقابلہ جات شروع کروائے گئے۔