• news

قائداعظم ٹرافی فائنل : سوئی ناردرن گیس کے 6 وکٹوں پر 215 رنز

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)قائداعظم ٹرافی کا فائنل سوئی نادرن گیس پائپ لائن اور واپڈا کی ٹیموں کے درمیان شروع ہو گیا۔ پہلے روز سوئی ناردرن گیس پائپ لائن نے 6 وکٹوں پر 215 رنز بنا لیے۔ افتخار احمد 71 ناٹ آؤٹ سکور کیساتھ کریز پر ہیں جبکہ محمد رضوان 42، خرم شہزاد 29 اور اسد شفیق 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ وہاب ریاض نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ زاہد منصور، محمد آصف اور وقاص مقصود نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن