نوشہرہ: بیوی سے ناراض شوہر نے 3 بچوں سمیت دریا میں چھلانگ لگا دی
نوشہرہ+ر سالپور( اپنے نمائندوں سے)نوشہرہ ماں کی طرف بچوں کی بہتر دیکھ بھال نہ ہونے پر باپ نے تین کم سن بیٹوں سمیت دریائے کابل میں چھلانک لگا دی تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے بدرشی محلہ عیسیٰ خیل کے عالمگیر نے اپنے تین بیٹے 6 سالہ ردا، 3سالہ دانیال ، 4 سالہ عاطف کو ماں کی طرف سے اچھی دیکھ بھال نہ کرنے پر دریا میں پھینکا نوشہرہ کے علاقہ بدرشی محلہ عیسیٰ خیل کے رہائشی عالمگیر ولد رحمان نے ماں کی طرف سے اپنے بچوں کی بہتر دیکھ بھال تینوں تعلیم و تربیت نہ ہونے پر نوشہرہ ریلوے پل (سرپل) سے بچوں سمیت دریائے کابل میں چھلانگ لگا دی موقع پر موجود ملاحوں نے اقدام خود کشی کرنے والے عالمگیر کو زندہ جبکہ ان کے تین سالہ بیٹے جو جاں بحق ہو چکا تھا کو نکالا جبکہ ان کے دو بیٹوں کی تلاش ابھی تک جاری ہے۔