عدالتی حکم پر بچوں کی حوالگی کیلئے چھاپہ، گھر سے فائرنگ، اے ایس آئی جاں بحق، 6 گرفتار
میکلوڈ گنج (نامہ نگار) بچوں کی حوالگی کیلئے عدالت کے حکم پر پولیس کا گھر پر چھاپہ، گھر سے کی گئی فائرنگ میں اے ایس آئی جاں بحق ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق گاؤں نبی پورہ کے رہائشی مقصود مستری کا بیوی سے اختلاف تھا۔ خاتون نے بچوں کی حوالگی کیلئے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں کیس کر رکھا تھا۔ عدالت نے بچوں کی حوالگی کیلئے پولیس تھانہ میکلوڈ گنج کو احکامات دیئے جس پر اے ایس آئی محمد نواز نے کانسٹیبل کے ہمراہ مقصود مستری کے گھر چھاپہ مارا تو مقصود کے بھائی نے فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے اے ایس آئی محمد نواز موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع پر ڈی پی او بہاولنگر عطاء الرحمن تھانہ پہنچ گئے۔ پولیس نے تفتیش کیلئے مقصود سمیت 6 افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ مقصود کا بھائی فرار ہو گیا۔