• news

.تین روزہ سپیکرز کانفرنس کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگی‘ چین‘ روس‘ ایران افغانستان اور ترکی کے وفود شرکت کرینگے

اسلام آباد (این این آئی) تین روزہ سپیکرزکانفرنس (کل)23 دسمبر سے اسلام آباد میںشروع ہوگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی میزبانی میں سپیکرز کانفرنس میں پاکستان سمیت ایران، چین، روس، افغانستان اور ترکی کے سپیکرز پارلیمانی وفود کے ہمراہ شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا انعقاد سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کی خطہ کے ممالک کو پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے قریب لانے کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ اس اہم پارلیمانی کانفرنس کے انعقاد کا مقصد ان 6 ممالک کا ایک دوسر ے کے ساتھ مشترکہ سماجی اور معاشی مفادات کی نشان دہی، خطے کی ترقی اور باہمی رابطوں کو فروغ دینے پر غور کرنا ہے اس کانفرنس سے نہ صرف خطے میں سکیورٹی اور استحکام کے قیام میں مدد ملے گی بلکہ پائیدار امن کے قیام، معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے باہمی تعاون کو فروغ دینے کی نئی راہیں تلاش کرنے کا موقع ملے گا۔

ای پیپر-دی نیشن