6 ماہ میں ٹرمپ کی مقبولیت 32فیصدکم ہوگئی:رپورٹ
واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی ارب پتی ٹرمپ کے صدر بننے سے امریکہ زیادہ تقسیم ہوگیا،دو تہائی امریکی شہریوں نے فیصلہ سنا دیا۔ مقامی اخبارکی رپورٹ کے مطابق ری پبلکن ووٹرزمیں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح 32فیصد کم ہوگئی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بیشترامریکیوں کاخیال ہے کہ ٹرمپ کے صدربننے سے ان کا ملک زیادہ تقسیم ہوا ہے۔