بلاول ہائوس کے سیکورٹی انچارج بابر سندھو برطرف کردیا گیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلاول ہائوس کی سیکیورٹی انچارج آپس میں لڑ پڑے، جس کے باعث جانثاران بینظیربھٹو کے انچارج بابرسندھو کو فارغ کردیا گیا ہے۔جانثاران بے نظیر بھٹوفورس کے کارکنوں کی جانب سے جمعرات کو مظاہرہ بھی کیاگیا۔ذرائع کے مطابق دونوں افسران میں لڑائی بھتہ خوری اور زمینوں پر قبضے کے الزامات کے باعث ہوئی، جس کے بعد بابر سندھو کو فارغ کردیا گیا۔جانثاران بینظیربھٹو کے انچارج کو عہدے سے ہٹائے جانے کے خلاف کارکنان کی جانب سے بلاول ہائوس کے باہر مظاہرہ بھی کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول ہائوس کے سیکورٹی انچارج کرنل بابر کی درخواست پر جانثاران بے نظیر بھٹوفورس کے صدر بابر سندھو کو برطرف کردیا گیا جس کے خلاف جان نثاران بھٹو فورس کے کارکنوں کا بلاول ہائوس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، شدید نعرے بازی، مشتعل کارکنوں نے نعرے بھی لگائے۔
بلاول ہائوس سیکیورٹی انچارج