• news

قومی اسمبلی مارچ کے آخر تک تحلیل ہو جائے گی: کنور دلشاد

اسلام آباد(آن لائن) سابق وفاقی سیکر ٹری الیکشن کمشن آف پاکستان و چیئرمین نیشنل ڈیموکریٹک فائو نڈیشن کنور محمد دلشاد نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں نواز شریف قومی اسمبلی کو مزید چلانے کے متحمل نہیں اگر سینیٹ الیکشن مارچ کے پہلے ہفتے میں ہوئے تو مارچ کے آخر تک حکمران جماعت کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی ، آئین کے آرٹیکل 224کے تحت الیکشن کمشن آف پاکستان اپنی سابقہ روایات کے مطابق 12فروری کو الیکشن شیڈول جاری کرنے کا مجاز ہے لہذاٰ جنوری میں سینیٹ کے الیکشن کروانے کا کوئی آئینی جواز نہیں۔ کنور محمد دلشاد نے کہا کہ سینٹ الیکشن 5مارچ سے پہلے ہو جائیں گے،انہوں نے اپنا تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کی 52نشستوں پر الیکشن ہونے ہیں جس میں ہر صوبے کی 12نشستیں ہیں ،پنجاب میں مسلم لیگ ن کی اکثریت ہے لہٰذ یہاں سے10،خیبر پی کے سے 2جبکہ بلوچستان سے بھی 2یا3نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی اور اس طرح ن لیگ کے سینیٹرز کی کل تعداد 45ہو جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن