شیخوپورہ کچہری میں دوہرے قتل کا مقدمہ چیئرمین یونین کونسل ساہو کی ملیاں جمشید ڈوگر اور ان کے 2 ساتھیوں کیخلاف د رج
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس نے گزشتہ روز ضلع کچہری میں دوہرے قتل کا مقدمہ یونین کونسل ساہوکی ملیاں کے چیئرمین ملک جمشید ڈوگر اور انکے دو ساتھیوں محمد رفیق اور الطاف حسین کے خلاف درج کرلیا مقدمہ مقتول نذیر حسین ڈوگر کے بھائی فضل حسین ڈوگر کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں ضلع کچہری میں پیشی پر نذیر احمد ڈوگر اور محمد اصغر ڈوگر کو فائرنگ کرکے ہلاک اور مقتول نذیرڈوگر کے بھائی قمر شہزاد ڈوگر کو زخمی کردیا گیا تھا جو میوہسپتال لاہور میں زیر علاج ہے ۔