.چیک کلیئر نہ ہونے پر پنجاب کی 7جیلوں کو اسلحہ سپلائی رک گئی
لاہور (میاں علی افضل سے ) پیسوں کی عدم ادائیگی کیوجہ سے پنجاب کی 7جیلوں کو اسلحہ کی سپلائی رک گئی اسلحہ جیلوں کی سیکورٹی کے لئے خریدا جا رہا ہے چیک کلیئر نہ ہونے پر محکمہ داخلہ پنجاب نے فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو آگاہ کر دیاا سلحہ نہ ہونے سے ان جیلوں کی سیکورٹی رسک بن گئی ہے فوری پیسوں کی فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے ابتدائی طور پر 12کروڑ روپے سے زائد کا جدید اسلحہ خریدا جا رہا ہے جبکہ مزید اسلحہ بھی خریدا جائے گا معلوم ہوا ہے محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈسٹرکٹ جیل نارووال ، حافظ آباد ،راجن پور ، سب جیل شجاع آباد کے لئے اسلحہ خریدنے کا فیصلہ کیا ان جیلوں کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے 54لاکھ 94ہزارکی 100ایس ایم جی ،69لاکھ کی ایس ایم جی 1،49لاکھ کی 72ایس ایم جی پی کے 7،1کروڑ 38لاکھ کی 200ایس ایم جی 7ایس 1کروڑ 12لاکھ کی 400بارہ بور شارٹ گنیں،12لاکھ کی 16رائفلیں ،22لاکھ کے 52پسٹل بی 6،35لاکھ کی 16ایم گی گن ، 40لاکھ کی درمیانہ سائز بلٹ پروف جیکٹس ،41لاکھ کی بڑی بلٹ پروف جیکٹس خریدنے کا فیصلہ کیا جبکہ ڈسٹرکٹ جیل خانیوال ،لودھراں ،ہائی سیکورٹی جیل میانوالی کے لئے بھی اتنی ہی مالیت کا اسلحہ خریدنے کا فیصلہ کیا اسلحہ خریدتے ہی محکمہ داخلہ کی جانب سے چیک دئیے گئے جو کیش نہیں ہو سکے اور اسلحہ کی خریداری کا عمل رک گیا جس پر محکمہ داخلہ نے محکمہ خزانہ پنجاب کو فوری پیسوں کی ادائیگی کی ہدایت کی تاکہ اسلحہ کی خریداری ممکن ہو سکے۔