عمران، قادری سیاسی سٹنٹ مین، زرداری بھی کھیل کا حصہ لگتے ہیں: سعد رفیق
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سربراہ عوامی تحریک طاہر القادری کی سوچ فاشسٹ ہے‘ عمران خان اور طاہر القادری کے اقدامات جمہوریت کے خلاف ہیں‘ آصف زرداری اس کھیل کا حصہ لگتے ہیں۔ جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر خواجہ سعد رفیق نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری سیاسی سٹنٹ مین ہیں۔ عمران خان اور طاہر القادری دیانتداری سے ناواقف ہیں، زرداری کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے۔