• news

.فاٹا سپریم کونسل‘ اتحادی جماعتوں نے قبائلی عوام کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ تک رسائی مانگ لی

اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) فاٹا سپریم کونسل اور حکومتی اتحادی جماعتوں نے فاٹا اصلاحات میں اہم ردوبدل کے بعد بل کی حمایت کا اشارہ دیا ہے اور کہا ہے کہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں کو سپریم کورٹ اور قبائلی عوام کو پشاور ہائیکورٹ میں اپیل کا حق دینے کی بجائے اسلام آباد ہائیکورٹ تک رسائی دینے کی شق لائی جائے تو بل کی حمایت پر تیار ہو جائیں گے ذرائع کے مطابق جمعیت علما اسلام (ف) ایم ایم اے کے قیام کے بعد وفاقی حکومت سے الگ ہو جائے گی پشاور ہائیکورٹ کے مقابلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی سہولت کے حوالے سے قبائلیوں کی سفری مشکلات کے پیش نظر اسلام آباد ہائیکورٹ کا بینچ کسی قریب ترین قبائلی ایجنسی میں بننے کی تجویز دی گئی ہے جس پر محض ایک کروڑ روپیہ کا خرچہ آ ئے گا فاٹا اصلاحات کے نفاذ کے لیے حکومت کو آئینی و قانونی اقدامات درکار ہیں ایف سی آر کی منسوخی کے لیے سمری ایوان صدر بھیج دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن