ایوی ایشن پالیسی پر نظرثانی کا فیصلہ کر لیا: مشیر ہوابازی
لاہور(خبر نگار)وزیر اعظم کے مشیر برائے شہری ہوابازی سر دار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ ایوی ایشن کے شعبہ کی تر قی اور جد ید دورکے تقاضوں سینبر دآز ہونے سمیت ایئر لائینز کویکساں مواقعوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ایوی ایشن پالیسی پر نظر ثانی کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامع حکمت عملی کے تحت ایسے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس سے نہ صرف مسافروں کو بہترین سفری سہولیات مہیا ہوں گی بلکہ ایوی ایشن سیکٹر کی بہتری کے ساتھ ساتھ معاشی ترقی کے اہداف بھی حاصل کیے جاسکیں گئے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ایئر لائینز کے ساتھ مشاورت کے بعد ایک تفصیلی روپورٹ مرتب کی جائے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان سول ایوی ایشن ہیڈ کو اٹر ز کے دورہ کے موقع پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الہی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موقع پر مو جود تھے۔