چیئرمین بیت المال شیخوپورہ کا عملے سے بدتمیزی مبینہ رقم لینے کے تنازعہ کا نوٹس
فیروز والہ (نامہ نگار) بیت المال ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے چیئرمین فخر الحسن مون بھٹی نے بعض افراد کی جانب سے غیر قانونی طور پر رقم لینے کی کوشش کرنے اور عملے سے بدتمیزی کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر تحقیقات کیلئے وائس چیئرمین محمد سلیم گجر کی سربراہی میں چھ رکنی کمیٹی بنا دی گئی جس میں لیاقت علی ملہی، انور علیشاہ، اویس بٹ اور رانا بابر علی وغیرہ شامل ہیں چیئرمین بیت المال فخر الحسن مون بھٹی نے میڈیا کو بتایا ہے متعدد افراد نے احتجاج کے ذریعے غیر قانونی طریقہ سے رقم بطور مالی امداد حاصل کرنے کی کوشش کی ۔