کرپٹ ٹبر کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں رہا: تحریک انصاف
لاہور (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نواز شریف وزارت عظمی کو خاندانی وراثت سمجھنا چھوڑ دیں، کرپٹ ٹبر کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں رہا، یورپی پارلیمنٹ کے رکن واجد خان سے ملاقات میں چوہدری محمد سرور نے بیت المقدس کے حوالے سے امریکی فیصلے ، مسئلہ کشمیر اور دیگر امور کے حوالے سے بات چیت کی اور کہا کہ مسلمان ممالک کو جتنے اتحاد کی ضرورت ہے اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ کٹھ پتلی حکومت ایک شریف حکمران خاندان کی کرپشن کو بچانے اور انکو نوازنے میں لگی ہوئی ہے۔ شعیب صدیقی نے کہا کہ آج کی عدلیہ جسٹس قیوم کی طرح طے شدہ فیصلے نہیں دے رہی اسی لیے یہ شریف خاندان کو قابل قبول نہیں، ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے کہا ہے کہ ملک کی عدلیہ کو جتنی گالیاں (ن) لیگ نے دیں اور کسی نے نہیں دیں۔