پنجابی نہایت پر تاثیر اور ادبی حوالے سے مستحکم زبان ہے: رضا علی گیلانی
لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے کہا ہے کہ مادری زبان کو ذریعہ تعلیم بنانے والی قوموں نے شعبہ تعلیم میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ پنجابی نہایت پر تاثیر اور ادبی حوالے سے مستحکم زبان ہے۔ ہمیں اپنی زبان پر فخر ہے جس کی آبیاری کیلئے ہر فورم پر کردار ادا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں انٹرنیشنل پنجابی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق،وائس چانسلرلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر عظمیٰ قریشی ،بھارت سے ڈاکٹر دھونت کور اورکینیڈا سمیت دنیا بھر سے آئے پنجابی زبان کے اساتذہ و ماہرین بھی موجود تھے۔