وفاقی اور صوبائی حکومتیں تعلیم کو اولیت دیں: جماعت اسلامی
لاہور (نامہ نگار) جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ اساتذہ کی موجودہ صورتحال میں معیاری تعلیم دینے، طلبہ و طالبات کی فکری اور کریکٹر بلڈنگ کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں تعلیم کو اولیت دیں۔ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ حرمین شریفین اور بیت المقدس قبلہ اول مسجد اقصیٰ امت مسلمہ کی مشترکہ متاع اور ہر مسلمان کے دل کی دھڑکن ہیں۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں گیس و بجلی کی بندش سے گھریلو اور کارروباری زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے، شہر میں گیس و بجلی کی لوڈشیڈنگ کو جلد سے جلد ختم کیا جائے ورنہ جماعت اسلامی لاہور شہر بھر میں عوام کے ساتھ احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئی، میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کسانوں سے 180 روپے فی من گنا خریدنے کے احکامات جاری کیے مگر افسوس کہ ان کے احکامات پر کہیں بھی عمل درآمد نہیں ہو رہا ۔