فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں سانس کے امراض پہ سیمینار کا انعقاد
لاہور (پ ر) فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی آڈیٹوریم میں چیسٹ ڈیپارٹمنٹ گنگارام ہسپتال کے زیر اہتمام سانس کے امراض پر سیمینار کا انعقاد ہوا صدارت پروفیسر خالد مسعود گوند وائس چانسلر زیر تربیت ڈاکٹروں کو سانس کے امراض کی تشخیص کی جدید تحقیقات پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر طلحہ محمود نے سانس کے امراض کے علاج میں استعمال ہونے والی نئی ادویات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔