• news

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا سندھ میں پی پی سے سیٹ ٹو سیٹ مقابلے کا فیصلہ ہم خیالوں کو ساتھ ملایا جائیگا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے انتخابات میں پی پی کے ساتھ سیٹ ٹو سیٹ مقابلہ کرنے اور ہم خیال لوگوں کو ساتھ ملانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جی ڈی اے کا اجلاس پیر صبغت اللہ شاہ راشدی کی زیرصدارت کراچی میں ہوا۔ اس موقع پر پی پی کے رہنما آغا تیمور پٹھان نے جی ڈی اے میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس حوالے سے ایاز لطیف پلیجو نے بتایا کہ اجلاس میں گنے کے آبادگاروں اور اساتذہ پر پولیس کے بے رحمانہ تشدد کی مذمت کی گئی اور اعلیٰ عدلیہ سے نوٹس لینے کی اپیل کی گئی۔ پیر صبغت اللہ شاہ نے کہا کہ صوبے میں سیاسی انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بڑھ گیا ہے، اب وہ خاموش نہیں رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن