’’کانگریس ہنومان کی پوجا نہیں کرتی ٹیپو سلطان سے عقیدت رکھتی ہے‘‘ بی جے پی کے وزیراعلیٰ یوگی نے تاج محل کے بعد شیر میسور کو نشانے پر رکھ لیا
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) تاج محل کو تنقید کا نشانہ بنانے والے اتر پردیش کے وزیراعلیٰ کا نشانہ اب ٹیپو سلطان ہے۔ اتر پردیش کے وزیراعلیٰ کو کانگریس کی شیر میسور ٹیپو سلطان سے عقیدت نہ بھائی۔ اتر پردیش کے وزیرعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگرس ہنومان کی پوجا نہیں کرتی‘ لیکن ٹیپو سلطان سے عقیدت کا اظہار کرتی ہے۔ کرناٹک کی ریاست کانگریس کو مسترد کر دے تو کوئی ٹیپو سلطان سے عقیدت نہیں کرے گا۔