• news

فیروزوالہ: شہباز شریف نے مہندی میں فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت پر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو معطل کرنے کا حکم دیدیا

فیروزوالہ، شیخوپورہ، مریدکے(نامہ نگاران) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے تھانہ فیروزوالہ کے علاقے میں شادی والے گھر میں مہندی کی تقریب میں فائرنگ واقعہ میں نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل فیروزوالہ رائو محمد آصف زمان اور ایس ایچ او فیروزوالہ رانا اعظم کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ ادھر فیروزوالا پولیس نے مقتول نوجوان مدثر اکرم کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی جسے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ قتل کے جرم کے تحت درج کرلیا ہے۔ پولیس اس مقدمہ میں ملوث ملزم عبدالمناف کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن