• news

ڈاکوئوں نے ہاتھ میں پکڑا بم چلانے کی دھمکی دیکر الیکٹرانکس کی دکان سے 80 ہزار روپے لوٹ لئے

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سمن آباد میں ڈکیتی کی انوکھی واردات کے دوران دو ڈاکو الیکٹرانکس کی دکان میں دستی بم اور اسلحہ لیکر داخل ہوگئے اور مالک کو یرغمال بنالیا۔ ڈاکوئوں نے دھمکی دی کہ پیسہ نکالو ورنہ بم چلا دوں گا۔ ایک ڈاکو نے دستی بم نکالا جبکہ دوسرا پستول تھامے لوٹ مار کرتا رہا۔ ڈاکو دکان سے 80 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن