98 ملازمین کو 17 ماہ کی تنخواہ ادا نہ کرنے پر سپریم کورٹ کی برہمی
کراچی (وقائع نگار) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ایم ڈی اے سے 98 ملازمین کا کے ڈی اے میں واپسی کا معاملہ ملازمین کی17 ماہ کی تنخواہ ادا نہ کرنے پر عدالت کا شدید اظہار برہمی، جسٹس گلزار احمد نے ریما رکس دیئے کہ آپ نے ادائیگی نہیں کی تو آپکی تنخواہ روک لیں گے جو پیسے کل دینے ہیں آج دے دیں ڈی جی صاحب کیا آپ کو تنخواہ مل رہی ہے۔ میرے پاس ایڈیشنل چارج ہے، آپ یہاں کیا کر رہے ہیں، عدالت کا ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے استفسار جس پر انہوں نے کہا کہ ہم سمری بھیج رہے ہیں کچھ مہلت دے دیں۔