• news

غذائی قلت، : تھر میں رواں سال 445 بچے جاں بحق ہوئے

تھر (این این آئی)حکومتی دعووں کے باوجود صحرائے تھر میں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے سبب مرنے والے بچوں کی تعداد میں کمی نہ آسکی 2017ء کا سال بھی 445بچوں کی جانیں لے گیا۔ محکمہ صحت تھرپارکرکے اعدادوشمار کے مطابق سال2017 میں سول ہسپتال مٹھی سمیت ضلع کے سرکاری ہسپتالوں میں غذائیت کی کمی قبل از وقت پیدائش اور دیگرامراض کے سبب پانچ سال کی عمرسے کم کے445 بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ضلع کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی220آسامیاں خالی ہیں ماسوائے سول ہسپتال کے ضلع کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں کوئی گائناکالوجسٹ نہیں جبکہ تحصیل ہسپتالوں میں بھی صرف ایک ایک لیڈی ڈاکٹرز تعینات ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن