• news

قراردادوں سے مسائل حل نہیں ہونگے‘ حکمران اسرائیل کے خلاف اعلان جہاد کریں: دفاع پاکستان کونسل

گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی) دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام مرکز اقصیٰ مین جی ٹی روڈ سے شیرانوالہ باغ تک تحفظ قبلہ اول کارواں سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسلامی سربراہی کانفرنس بلائی جائے‘ مسلم حکمران متحد ہو کر اسرائیل کیخلاف اعلان جہاد کریں‘ پاکستان کا ایٹم بم اسلام کی جاگیر ہے‘مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی کیلئے اسے بھی چلانا پڑے تو دریغ نہیں کرنا چاہئے۔ ملک کے کونے کونے میں جاکر لوگوں کو فلسطین و کشمیر کی آزادی کیلئے متحد وبیدار کریں گے۔ 29دسمبر کو لیاقت باغ راولپنڈی میں بڑی تحفظ بیت المقدس کانفرنس ہو گی۔ جنرل اسمبلی میں امریکہ کو بدترین شکست ہوئی‘امریکی ڈومور سے جان چھڑانے کا یہ بہترین موقع ہے۔ حکمران پورے عالم اسلام اور انصاف پسند دنیا کو متحد کریں۔ اسی سے داعش جیسی تنظیموں اور خودکش حملوں کا فتنہ ختم ہو گا۔ قراردادوں سے مسئلے حل نہیں ہوں گے۔ مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی کیلئے فیصلہ کن اقدامات کئے جائیں۔قبلہ اول کارواں سے پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، حافظ اسعد محمود سلفی، چوہدری عمران یوسف گجر، نصر اللہ گل، احسان اللہ، گلزار احمد آزاد، نصیر اویسی، سلیم زاہد قادری، محمد قاسم خاں ایڈووکیٹ، حافظ شاہد منیر،عبدالرزاق بٹ و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افرادموجود تھے۔ قبل ازیں حافظ محمد سعید نے مرکز اقصیٰ میں خطبہ جمعہ دیا ۔ پروفیسر حافظ محمد سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ کے اعلان نے بہت بڑا راستہ کھول دیا ہے۔ اس وقت امت مسلمہ میں اتحاد کی ضرورت ہے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ مسلم حکمران مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی کیلئے جہاد کا اعلان کریں انہیں جنگ بھی نہیں لڑنا پڑے گی اور مسئلہ حل ہو جائے گا۔ یہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا پیش کردہ حل ہے۔ برطانیہ اور نیٹو کے ممالک نے جنرل اسمبلی میں امریکہ کیخلاف خلاف ووٹ دیا اور امریکہ کو شکست ہوئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن