سروسز ہسپتال میں آتشزدگی سے بھگدڑ‘ خوف و ہراس: لاکھوں کی ادویات‘ سامان جل گیا
لاہور (نامہ نگار) سروسز ہسپتال میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔ ہسپتال کے دوسرے فلور پر یونٹ ٹو میں آگ سے شدید دھواں پھیل گیا۔ مریضوں کودوسری وارڈ میں شفٹ کیا گیا۔ آگ کی زد میں آکر لاکھوں روپے مالیت کی ادویات اور سامان جل کر تباہ ہو گیا۔ آتشزدگی سے بجلی کا نظام معطل ہو گیا اور امدادی سرگرمیوں میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا‘ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔