• news

پاکستانی تیراک عظمیٰ طاہر کا بحیرہ احمر کی 50 فٹ گہرائی میں قومی پرچم لہرا کر قائداعظمؒ کو سالگرہ پر خراج عقیدت، ریکارڈ قائم

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی خاتون تیراک نے بابائے قوم قائد اعظم کے یوم ولادت پر انوکھا خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ تیراک عظمیٰ نے بحیرہ احمر میں 50 فٹ گہرائی میں پاکستانی پرچم لہرایا۔ عظمیٰ طاہر نے یحییٰ اشفاق، ایوب پائل کے ہمراہ پرچم لہرا کر ریکارڈ قائم کیا۔ خاتون تیراک ایک گھنٹے تک پرچم تھامے گہرے سمندر میں رہیں۔ پاکستانی خاتون تیراک نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

ای پیپر-دی نیشن