افغانستان: پولیس ہیڈ کوارٹرز پر طالبان کا خودکش کار بم حملہ‘8 اہلکار ہلاک‘9 زخمی
کابل (اے پی پی+اے ایف پی) جنوبی افغانستان میں پولیس ہیڈکوارٹرز پر طالبان کے کار خودکش حملے کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکار ہلاک جب کہ 9 زخمی ہو گئے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی پولیس حکام نے کہا کار خودکش بمبار نے صوبہ قندھار میں واقع پولیس ہیڈکوارٹرزکو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکار ہلاک 9 زخمی ہو گئے۔حکام نے کہا کہ طالبان نے ایک بار پھر فوج کی چھینی گئی گاڑی کو سکیورٹی فورسز کے خلاف استعمال کیا ہے۔ حکام کے مطابق دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی جس سے قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔