• news

فلپائنی بیوی کے ڈی پورٹ ہونے کا خدشہ، پاکستانی کا شہریت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد( وقائع نگار) کرم ایجنسی کا رہائشی عمران اور فلپائنی لڑکی مریم کی شادی کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیاجسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس شوکت صدیقی نے استفسار کیا کہ محبت پاکستان آ کر ہوئی یا پہلے تھی؟ وکیل نے بتایا کہ پاکستان میں محبت ھوئی جو شادی تک پہنچی معاملہ کچھ یوں ہے کہ فلپائنی لڑکی مریم پانچ اپریل 2016 کو پاکستان ایک سال کے ورک ویزہ کے ساتھ پہنچی۔کرم ایجنسی کے رہائشی عمران سے پشاور میں ملاقات ہوئی اور دونوںمحبت کا شکار ھو گئے۔مریم نے 22جون2017 کو اسلام قبول کیا اور منڈی بہاوالدین کی یونین کونسل نمبر14میں نکاح کر لیامریم نے ورک ویزہ ختم ہونے پر وزارت داخلہ میں ویڈ لاک پالیسی کے تحت شہریت حاصل کرنے کی درخواست کی مریم بی بی اپنے شوہر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئی۔اپنی درخواست میں وزارت داخلہ ،ڈی جی ایف آئی اے اور نادرا کو فریق بنایا جبکہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ابتدائی سماعت کے بعد درخواست مزید سماعت کیلئے منظور کرلی مزید سماعت 12جنوری کو ہوگی،مریم بی بی کے شوہر عمران کو خدشہ ہے کہ مریم کو ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن