پاک ایران سرحد پر مشترکہ ہیلی کاپٹر فضائی پٹرولنگ، سکیورٹی کا جائزہ
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) پاک ایران سر حد پر پاکستانی اور ایرانی حکام کی مشترکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی پٹرولنگ لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پاک ایران سر حدی شہر تفتان میں ایران کی جانب سے میرو انتظامی سید کمیلی ،سپا ہ پازداران کے جنرل قربان محمد اشدی و دیگر ایرانی آفیسران تفتان پہنچے ۔وہاں سے ایرانی اور پاکستانی حکام نے مشترکہ بی پی 72سے لیکر بی پی 131کا مشترکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی پٹرولنگ کی پاکستان کی جانب سے برگیڈیئر راحت علی ،کمانڈنٹ تفتان عمر ستار ،اے سی تفتان ظفر اقبال کبدانی ،رسالدار میجر اکبر جان ودیگر شریک تھے پاکستانی اور ایرانی حکام نے سر حدی شہر تفتان میں اجلاس میں پاک ایران سر حدی علاقوں میں سیکورٹی کو مزید بہتر اور مظبوط بنانے کے لئے پہلی بار فضائی پٹرولنگ کا آغاز کیا۔ ذرائع کے مطابق زمینی پٹرولنگ معمول کے مطابق جاری رہیگی اور فضائی پٹرولنگ پہلی بار دونوں سر حدی حکام کی جانب سے مشترکہ ہوگا ایرانی حکام اجلاس کے بعد سر حدی شہر تفتان سے واپس ایران روانہ ہوگئے ۔