• news

نوازشریف ملک کے خیر خواہ‘ مخالفین ترقی کے دشمن ہیں: امیر مقام

سوات(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور وزیر اعظم کے مشیرا نجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ نوازشریف ملک کے خیر خواہ جبکہ مخالفین ترقی کے دشمن ہیں، شیخ چلی اور جھو ٹ میں پی ایچ ڈی کرنے والے ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، میٹرو بس کو جنگلہ بس کہنے والے اب خود وہی بس سروس شروع کررہے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت میں تاریخی کرپشن ہورہی ہے،عمران، زرداری اور قادری کا گٹھ جوڑ نیا ٹوپی ڈرامہ ہے،2018 کے انتخابات میں نوازشریف عوامی عدالت میں اہل ثابت ہوں گے، اہلیت اورنا اہلیت کا اصل فیصلہ عوام کریگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات کے علاقے کوکڑئی اسلام پور میں سوئی گیس منصوبے کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ ،ضلع کونسلرشاہ ولی خان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ،جلسہ میں پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں کے سرگرم کارکنوں نے ساتھیوںسمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔

ای پیپر-دی نیشن