جدہ: پاکستانی قونصلیٹ میں سعودی سرمایہ کاروں کے اعزاز میں عشائیہ
جدہ (امیر محمد خان سے ) پاکستان معیشت کے ہر شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور ملک ہے اور سعودی سرمایہ کاروں کو ان مواقع کا فائدہ اٹھانا چاہئے پاکستان نے سرمایہ کاری کے دوستانہ ماحول کو فروغ دیا ہے جو مستقبل میں مزید سرمایہ کاروں کو اپنی طرف متوجہ کرے گا. یہ بات سعودی سرمایہ کاروں نے جدہ میں ملاقات میں کہا. سعودی سرمایہ کاروں کے ایک بیس رکمی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا جن کے اعزاز میں پاکستان قونصلیٹ کے کمرشل قو نصل شہزاد احمد نے عشائیہ دیا۔ا سرمایہ کاروں نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لئے گزشتہ مہینے پاکستان کا دورہ کیا۔