• news

امت امریکہ اور اسرائیل کی سازش صرف اتحاد سے ناکام بنا سکتی ہے: رائے عقیل عباس بھٹی

لاہور (پ ر) راجپوت سنگت پاکستان کے چیئرمین اور امیدوار این اے 128 رائے عقیل عباس بھٹی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ملکر مسلمانوں کی خلاف سازشیں کر رہے ہیں شیطانی اتحاد نے مقبوضہ بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت بنانے کا گھناؤنا اعلان کیا ہے عالمی سطح پر مسترد کر دیا گیا ہے۔ ٹرمپ دنیا کو تباہی کے راستے پر لے جانا چاہتے ہیں مسلم دنیا کا اتحاد ہی ان شیطانی کوششوں کو ناکام بنا سکتا ہے۔ جنرل اسمبلی میں امریکی کوشش کی خلاف قرار داد بڑی کامیابی ہے۔ پاکستان مسلم دنیا کالیڈر ہے ہمیں فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ پر عالمی فورم پر اٹھانا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن