اقوام عالم کا امریکہ کے خلاف یک زبان ہونا لائق تحسین ہے: مولانا عزیزالرحمن
لاہور( خصوصی نامہ نگار ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا سید ضیا ء الحسن شاہ،مولانا عبدالنعیم ،قاری محمداقبال،مولانا ظہیراحمدقمر،قاری عبدالعزیزنے کہا ہے کہ اقوام عالم کا امریکہ کے خلاف یک زبان ہونامستحسن ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے امریکہ اور اسرائیل کو یہ پیغام دیا ہے کہ کہ پوری امت مسلمہ فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور امکی ہرسطح پر حمایت جاری رکھیں گے۔