• news

امریکی جارحیت کیخلاف عالم اسلام، یورپ کا اتحاد فلسطینیوں کی فتح ہے: مولانا فضل الرحیم

لاہور (خصوصی نامہ نگار) القدس پر عالمی برادری کا امریکی فیصلہ مسترد کرنا فلسطینیوں کی حمایت اور مسلمانوں کی فتح ہے۔ ان خیالات کا اظہارجامعہ اشرفیہ مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم، قاری ارشد عبید، حافظ اجود عبید مولانا زبیر حسن، مولانا محمد اکرم کاشمیری، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں امریکی فیصلہ کے خلاف مشترکہ قرار داد میں ترکی اور پاکستان کا بنیادی کردار قابل ستائش اور پاکستانی مندوب کی گفتگو پوری قوم کی آواز اورامت مسلمہ کی ترجمانی ہے۔ انہوں نے ثابت کیا ہے کہ غلط غلط ہی ہوتا ہے چاہے اس کے پیچھے کوئی بڑی طاقت ہی کیوں نہ ہو اور اب امریکہ طاقت اور قوت کے زعم میں نہ رہے۔

ای پیپر-دی نیشن