جنرل ہسپتال کی نرسوں کا اعزاز
لاہور (پ ر) جنرل ہسپتال صوبے کا واحد شفاء خانہ ہے جہاں کے نیورو سرجری یونٹ ٹو کی نرسوں کو رواں سال میں 2 مرتبہ بہترین ڈسپلن، اچھی کارکردگی، مریض دوست رویے اور جذبہ ہمدردی کے اعتراف میں ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب کوثر پروین کی طرف سے تعریفی اسناد اور خصوصی اعزازات دیئے گئے ہیں۔ گزشتہ روز پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں پروفیسر آف نیورو سرجری ڈاکٹر خالد محمود، زبیدہ اسحاق، اے ایم ایس نرسنگ ڈاکٹر شبنم گلزار، رضیہ بانو سمیت نرسز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ڈی جی نرسنگ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن نرسوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ہے ان کی یہ اسناد اے سی آر کا حصہ بن کر آئندہ کی ترقی کیلئے معاون ثابت ہوں گی۔