مدت پوری کرنا حکومت کا حق‘ الیکشن وقت پر ہونگے: رانا محمد اقبال
لاہور(خصوصی رپورٹر+ لیڈی رپورٹر)سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ مدت پوری کرنا حکومت کا آئینی حق ہے انتخابات وقت پر ہی ہونگے ، انتشار کی سیاست سے گریز کیا جائے ، 2018ء انشاء اللہ ملک کے لیے اچھا ثابت ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہورکالج برائے خواتین یونیورسٹی ، لاہور میں انٹرنیشنل پنجابی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجابی ادب کی ثقافتی تاریخ بڑی شاندار ہے‘ معروف صوفی شعراء حضرت سلطان باہو ، با با بلھے شاہ ، وارث شاہ اور شاہ حسین کی شاعری ہمارے پنجابی ادب کا سرمایہ ہے۔ سی پیک، پاکستان اور دیگر ایشائی ممالک کے لیے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف علم دوست رہنما ہیں۔ انہوں نے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو دنیا بھر کے دورے کروائے، لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔