• news

انسائیڈر ٹریڈنگ میں فراڈ کے اعتراف پر بھی جہانگیر ترین کا کیس نیب کو کیوں نہیں بھیجا گیا: مریم نواز

لاہور(آئی این پی) سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے انسائڈر ٹریڈنگ میں فراڈ کے اعتراف اور مجرم ثابت ہونے پر بھی جہانگیر ترین کا کیس نیب کو کیوں نہیں بھیجا گیا؟ مشرف دور میں بطور وزیر اختیارات کا ناجائز استعمال ثابت ہونے پر جہانگیر ترین سے عوام کی لوٹی دولت واپس لینے میں احتساب کا راستہ کس نے روکا؟ یاد رہے جہانگیر ترین کا جرم بیٹے سے تنخواہ نہ لینا نہیں تھا بلکہ انہوں نے اختیارات کے ناجائز استعمال سے اپنے کاروبار کو پھیلایا‘ نیب کیس؟

ای پیپر-دی نیشن