ایل او سی کے کیری سیکٹر میں پاکستانی فوج کی فائرنگ سے میجر سمیت 3اہلکار ہلاک ہوگئے،بھارت کا الزام
نئی دہلی (آئی این پی)بھارت نے الزام عائد کیاہے کہ لائن آف کنٹرول کے کیری سیکٹر میں پاکستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میںبھارتی فوج کے میجر سمیت 3اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ بھارتی فوج نے بھی جوابی کاروائی کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کیری سیکٹر میں 120انفنٹری بریگیڈکے تحت تعینات 2سکھ بٹالین پیٹرولنگ میں مصروف تھی جب وہ پاکستانی فوج کی فائرنگ کی زد میں آگئی۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت میجر پرافلا،سپاہی پرگھااور سپاہی گرمیت سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔