• news

نواز شریف سے محبت کا رشتہ جمہوریت کیلئے کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹوں گا: جاوید ہاشمی

ملتان (این این آئی) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کے ساتھ محبت کا لازوال رشتہ ہے ،جمہوریت کی سربلندی کے لیے کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے (ن) لیگ ملتان کے صدر محمد بلال بٹ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ میرے خون میں شامل ہے۔ جمہوری نظام کو بہتر بنانے کے لئے مسلم لیگ (ن) سے بہتر کوئی نہیں ۔بلال بٹ نے کہا کہ جاوید ہاشمی کی مسلم لیگ (ن) میں واپسی سے پارٹی کو تقویت ملے گی۔

ای پیپر-دی نیشن